ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں میں آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،193املاک سربمہر کر دیں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکیمتعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ193املاک سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی، ناز ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، نشیمن اقبال، گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، گلشن راوی، گجرپورہ، سمن آباد،علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے پنجاب یونیورسٹی سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ناز ٹاؤن،پی سی ایس آئی آر سوسائٹی اور نشیمن اقبال روڈپر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرجان محمد روڈ پر 30املاک، گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن24املاک سربمہر کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی، گجرپورہ اور سمن آباد میں 89املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 50املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،اکیڈمی، فارمیسی، کلینک،گراسری سٹور، ہارڈ ویئرسٹور، الیکٹرک سٹور،بیوٹی سیلون،ورکشاپ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button