بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے ایک غیر قانونی کمرشل تعمیر کو مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل اور داتا گنج بخش زون شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے لنڈا بازار،ساندہ اور میوہ منڈی کے علاقوں میں کارروائی کی۔






