ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ،انجینئر شفقت علی پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ اور متعلقہ تکنیکی عملے کے ہمراہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاری میٹلنگ، کارپٹنگ، مین ہولز اور دیگر تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ مین ہولز کی تعمیر، میٹلنگ، کارپٹنگ اور دیگر باقی ماندہ کام 10 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کیے جائیں، جبکہ ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ پر میٹلنگ کا کام 5 اکتوبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان سڑکوں پر باقی ماندہ کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن، پراجیکٹ اسکوپ اور متعلقہ تکنیکی وضاحتوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اور معیار و پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے ہولز کی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے شٹرنگ کے 8 سیٹ ہیں ان کو ڈبل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی جی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر میٹلنگ و کارپٹنگ کا کام ضرورت کے مطابق رات کے اوقات میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کم سے کم متاثر ہو اور ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رہے۔انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار، پائیداری، حفاظتی اقدامات اور تکنیکی اصولوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
3 گھنٹے ago
حکومت گلگت بلتستان، یورپی یونین،فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی اور آغاخان فاؤنڈیشن کے مابین سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب
1 دن ago
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے سکردو پارٹی سیکریٹریٹ میں خصوصی تقریب
5 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
6 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
Related Articles
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago




