میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، پانی اور نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں بلدیہ ٹاؤن کے عوامی مسائل، پانی و سیوریج کی صورتحال اور جاری ترقیاتی و بحالیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلدیہ ٹاؤن کی مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمینز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلدیہ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی اور بحالیاتی منصوبوں کی رفتار، پانی کی فراہمی، سیوریج کے مسائل اور عوامی سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔اس کے بعد ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمینز اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایکسینزسے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفس میں ملاقات کی جس میں بلدیہ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی جاری ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ بھی لی۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے، مقررہ مدت کے اندر منصوبے مکمل کیے جائیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور شہر کراچی کی ترقی، بہتری اور شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر تمام ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد پہنچ سکیں اور کراچی کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنایا جا سکے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاکراچی کی سکیم 33، ملیر میمن گوٹھ، منور انڈر پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
6 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
1 ہفتہ ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
1 ہفتہ ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
Related Articles
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
1 ہفتہ ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago



