یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی جانب سے آگاہی تقریب کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے: ڈی جی ای پی اے پنجاب سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔کشمیر کے مسئلے کو تحصیل، ضلعی، صوبائی، قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان نے دہائیوں سے مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے۔کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال کو سمجھنا ضروری ہے۔کشمیری عوام کے لیے امن اور بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔ کشمیری عوام کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

Back to top button