*ڈی سی لاہور کا تحصیل رائیونڈ کے علاقوں بھائی کوٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور اطراف کا تفصیلی دورہ*

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلین لاہور مشن کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل رائیونڈ کے علاقوں بھائی کوٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور اطراف کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ذوہیب ممتاز اور دیگر حکام ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈی سی کو انتظامی امور، صفائی اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی نے صفائی کے عمل کو دفتری اوقات سے قبل مکمل کرنے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو آپریشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بینرز، پوسٹرز اور بصری آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور جھگیوں کو شہری آبادی سے منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ واسا حکام کو سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کے لیے نالیوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کوششوں سے لاہور کے عوام کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر انفراسٹرکچر میسر ہوگا، جو شہر کی ترقی اور خوبصورتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button