گوجرانوالہ بورڈ کی باڈی بلڈنگ اور جمناسٹک میں شاندار کامیابیاں، غلام مصطفیٰ ’’مسٹر پاکستان بورڈز‘‘ قرار

۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انٹر بورڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بورڈ کے کھلاڑی غلام مصطفیٰ نے ’’مسٹر پاکستان بورڈز‘‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب پاکستان انٹر بورڈ اسپورٹس چیمپئن شپ کے بوائز جمناسٹک مقابلوں میں گوجرانوالہ بورڈ نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔یہ کامیابیاں کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور بہترین صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ *انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر* کی سرپرستی اور کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرپرسن بورڈ نے کامیاب کھلاڑیوں، کوچز اسپورٹس ٹیم اور انٹر نیشنل پلیئر ڈائریکٹر سپورٹس عمر ریاض کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی بورڈ میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔گوجرانوالہ بورڈ کی یہ کامیابیاں قومی سطح پر ادارے کی نمایاں کارکردگی اور کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہیں۔

جواب دیں

Back to top button