تین پاور لفٹربہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل

لاہور۔۔۔(رفیق خان سے)تین پاور لفٹربہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئیں ہیں۔ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور10جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا۔ہم نے اس ایونٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے کیلئیے بہت محنت کی ہے۔اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button