ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عدنان رشید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،صہیب بٹ کی تعیناتی

حکومت پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عدنان رشید کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انھیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدنان رشید پی ایم ایس گریڈ 17 کے آفیسر ہیں جو کئی سالوں سے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کی گریڈ 18 کی سب سے اہم اور طاقتور سیٹ پر انجوائے کر رہے تھے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی صوابدید پر کام کر رہے پی اے ایس گریڈ18 کے محمد صہیب بٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button