ایل ڈی اے گراؤنڈ شاہدرہ میں "سی ایم پنجاب آزادی کپ” کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ 5 اگست سے 9 اگست تک جاری رہنے والے اس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامور کرکٹ اسٹارز اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بطور مہمان خصوصی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور شائقین کے جوش و خروش کو سراہا۔
ٹورنامنٹ کے فاتح کو 10 لاکھ روپے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ یہ ایونٹ کرکٹ شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔