*وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کر دیا گیا*

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کر دیا گیاہے۔*

اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بین کر دیا گیا تھا۔ جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے۔معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا ہے کہ

ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا ۔بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی انکی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button