پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے منقعدہ ویلکم پارٹی کے نام پر فحاشی و عریانی کو ترویج دینے اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی وائرل ویڈیوز کیخلاف جمیعت علماء اسلام پی کے 80 کے زیر اہتمام،سپین جماعت یونیورسٹی روڈ پشاور میں ڈاکٹر مولانا نعمان خلیل کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ کا انقعاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی،سماجی تنظیوں اور قومی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گرینڈ جرگہ سے سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی، سابق صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی کے رہنما کاشف اعظم،عوامی نیشنل پارٹی سے سید رفاقت شاہ باچا،اتحاد العلماء پی کے ۸۰ کے امیر مولانا طارق حسین،خلیل عوامی اتحاد کے عبدالباقی،مسلم لیگ ن کے رہنماارباب خضر حیات خان،ریگی قومی اتحاد کے مولانا سعید جان،پی پی پی کے چئیرمین محمودالحسن عرف وا وا خان چئیرمین یونیورسٹی کیمپس انتظار علی خلیل،مجلس علماء حیات آباد کے امیر مولنا رفیع اللہ قاسمی،و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے گزشتہ روز انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس جامعہ پشاور میں ویلکم پارٹی میں ہونے والے غیر اخلاقی کیٹ واک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے مستقبل کے معماروں کی بہترین پروریش کرتی ہے مگر جامعہ پشاور میں ہونے والے غیر اخلاقی،مخلوط اور نیم برہنہ لباس میں کیٹ واک کے ذریعے فحاشی عریانی پھیلانے کی کوشیش کی گئی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کہاں سوئی تھی کہ انتظامیہ کے ناک کے نیچے ایسا بیہودہ پروگرام ہورہا تھا۔ گرینڈ جرگہ نے باہمی مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی،سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی کو متفقہ طور پر کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا،جبکہ دیگر ممبران کے لیے مولانا سعید جان، مولانا رفیع اللہ قاسمی،کاشف اعظم،مولانا طارق حسین،ملک بلال خلیل،سید رفاقت شاہ باچا،انتظار علی خلیل، ارباب خضر حیات، مولانا ڈاکٹر نعمان خلیل،وا وا خان کا انتخاب کیا گیا۔
گرینڈ جرگہ نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں تعلیمی و صحت مندانہ سرگرمیوں کے خواہاں ہیں جامعہ پشاور تاریخی درسگاہ ہے یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات اج ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں،مگر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف جامعہ پشاور میں تعلیمی نظام تباہی کیطرف گامزن ہے،تو دوسری طرف ایسے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل میں فحاشی عریانی پھیلانے کی کوشیش کی جا رہی ہے،گرینڈ جرگہ نے کیٹ واک سمیت تمام غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی،جامعہ پشاور کیطرف سے قائم کمیٹی برائے تحقیقات پر اظہار عدم اعتماد کا اظہار کیا،اس مذموم عمل میں شامل افراد کے سخت تادیبی کاروائی کے لیے قائم کمیٹی چیف سکٹریری خیبرپختونخوا سے ملاقات کریگی۔گرینڈ جرگہ کے اعلان کے مطابق اگر حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی تو پھر جلد ہی پورے پشاور کی سطح پر پشاور یونیورسٹی میں عوامی احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا،






