میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کے پاس لاپتا افراد کے حوالے سے اب تک 65 افراد کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں سے 18 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ مزید لاشیں بھی ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈی این اے رپورٹس موصول ہوتے ہی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی،میئر کراچی نے کہا کہ اس وقت امدادی عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے اور مسلسل کام کر رہا ہے، متاثرہ خاندان شدید تکلیف اور غم سے دوچار ہیں اور انہیں اس مشکل گھڑی میں حکومت کی مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومتی نمائندے موقع پر موجود ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں نعرے بازی یا سیاسی بیان بازی کی کوئی گنجائش نہیں، ہم سب ایک ہیں اور ہمارا مقصد عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کا سامنا کرنا اور انہیں حل کرنا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی احمد جان بھی موقع پر موجود ہیں اور سانحے میں ان کے چاہنے والے بھی متاثر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں تمام نمائندے اور شہری برابر کے شریک ہیں، تاہم سانحات پر سیاست کرنے کے رجحان سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ انتظامی معاملات کو دیکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،میئر کراچی نے فائر بریگیڈ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پانے کا کام محکمہ فائر بریگیڈ کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی سے انجام دیا، انہوں نے کہا کہ فائر فائٹر فرقان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، وہ اپنے گھر پر نہیں بیٹھا تھا بلکہ اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر کراچی کے شہریوں کی حفاظت کے لیے آیا تھا، سیاسی الزام تراشی ایسے بہادر افراد کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتی ہے جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تین بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، پہلا فیصلہ سانحے کی مکمل تحقیقات کا ہے، جس کے لیے کمشنر کراچی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بلڈنگ کے نقشے، منظوریوں، دکانوں کی تعداد، فائر سیفٹی ایگزٹس، فائر بریگیڈ اور 1122 کے کردار سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں،دوسرا فیصلہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد سے متعلق ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے، کیونکہ جاں بحق افراد گھروں کے کفیل تھے،تیسرا فیصلہ متاثرہ دکانداروں اور روزگار سے محروم افراد کے لیے کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ وزیر بلدیات، میئر کراچی اور کمشنر کراچی مل بیٹھ کر معاوضے اور بحالی کے اقدامات پر کام کریں گے تاکہ متاثرہ افراد کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گل پلازہ کا پہلا نقشہ 1990 کی دہائی کے آخر میں منظور ہوا تھا، بعد ازاں خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور اسے ریگولرائز کیا گیا، تاہم منظور شدہ دکانوں کی تعداد 1021 تھی جبکہ عملاً 1200 دکانیں موجود تھیں، ان تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور کمشنر کراچی کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی اور جہاں ضرورت ہوئی وہاں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کو رات 10 بج کر 26 منٹ پر اطلاع دی گئی، جس کے بعد ایمپریس مارکیٹ اور سینٹرل فائر اسٹیشن سے فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، 10 بج کر 38 منٹ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ کی شدت کے پیش نظر مزید مشینری اور آلات طلب کیے گئے، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سانحے کی وجوہات کا حتمی تعین کیا جائے گا اور مکمل انویسٹیگیشن کے بعد تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
5 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
7 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیمیں برسات کے باعث الرٹ، پمپنگ اسٹیشنز فعال
7 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گل پلازہ واقعے میں متاثر ہونے والے رحمان، حسام اور سرفراز کے گھروں میں پہنچ گئے
Related Articles
کے ایم سی شہید فائر فائٹر فرقان کے اہل خانہ کے لیے روزگار، تعلیم اور مالی استحکام کو یقینی بنائے گی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات،شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
2 ہفتے ago




