سیکریٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف، ڈپٹی سیکرٹری ایل جی ایف امجد علی، سیکشن آفیسر بجٹ خضر حیات ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اورفنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر مری نے بذریعہ زوم لنک موجود تھے۔اجلاس میں نجم ثاقب ڈائریکٹر کنزرویشن والد سٹی نے تاریخی عمارتوں کی بحالی بارے اورچیف انجینئر لوکل گورنمنٹ خالد حسینی نے دیگر ترقیاتی اسکیموں بارے بریفنگ دی۔ ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں 12 ترقیاتی سکیمیں انتظامی منظوری کے لیے پیش کی گئی تھیں جن میں بارہ دری وزیر خان ,جین ٹیمپل ملتان ،جہانگیر ٹومب شاہدرہ کمپلیکس کی بحالی،250ملین سے مختلف شہروں میں ایکس ای اینز لوکل گورنمنٹس کے دفاتر کی تعمیر،مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت واٹر سپلائی،سیوریج اور گلیوں کی تعمیر جبکہ 248ملین سے گوجرانولہ میں آر سی سی ڈرین کی تعمیر شامل ہے۔ڈی ڈی ایس سی کے اجلاس نے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 6سکیموں کی مشروط منظوری سمیت تاریخی عمارتوں کی بحالی اور پبلک سیکٹر کی ترقیاتی اسکیموں کی انتظامی منظوری دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ160ملین سے وزیر خان کی بارہ دری340ملین سے شاہدرہ کمپلیکس اور 70ملین کی لاگت سے جین ٹیمپل کی بحالی کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ڈی جی خان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی،ساہیوال، لاہور اور سرگودھا میں ایکس اینز کے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔