وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور کے نواحی علاقے لکھوڈیر میں سُتھرا پنجاب کے پہلے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے لکھوڈیر ڈمپنگ سائٹ پر پائلٹ بائیوگیس پلانٹ کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ ذیشان رفیق کو پائلٹ بائیوگیس پراجیکٹ سمیت ویسٹ ٹو ویلیو فیز پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیوگیس پراجیکٹ کے بعد بجلی کی تیاری کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس کے لئے روزانہ ہزاروں ٹن جمع ہونے والے کچرے کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ویسٹ ٹو ویلیو کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ یہ پاکستان میں الائشوں سے بائیو سی این جی کی تیاری کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ گزشتہ عیدالاضحی پر جمع الائشوں سے بائیوگیس کی تیاری شروع ہوئی جو کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے پر بھاری خرچہ کرنے کی بجائے الٹا اب آمدن ہوگی۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی اور اُن کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پاک سُوزوکی کمپنی نے نامیاتی ویسٹ سے کھاد کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ سے تعمیراتی اینٹیں بنانے کی پیشکش کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور کے بعد دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسے منصوبے شروع ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سُتھرا پنجاب دنیا کا صفائی کا سب سے بڑا پروگرام بن چکا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کے ویژن سے صفائی کا شاندار انفراسٹرکچر تیار ہوا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کُوڑے کی محفوظ ڈمپنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب میں افسران تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات،وزیر اعلٰی کے احکامات کی خلاف ورزی
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا بھلوال میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ
3 دن ago
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کریں،تمام بلدیاتی اداروں اور ستھرا پنجاب ایجنسیز کو خصوصی مراسلہ جاری
3 دن ago
پیدائش و اموات کی مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کی توسیع،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیر بلدیات اچانک دورے پر کوٹ مومن اور سرگودھا شہر پہنچ گئے، صفائی کا تفصیلی جائزہ
Related Articles
پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسل ایمپلائز سروس رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،ملازمین کا پرموشن کوٹہ شامل نہیں
3 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت چیف آفیسر ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کاشف محمود کو معطل کر دیا
3 دن ago




