محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا کااجلاس، 25 ارب سے زائد کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس کا انعقاد،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کے خصوصی ہدایت پر پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے سیاحت، آبپاشی، روڈز، خوراک سے متعلق 13 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

منظور شدہ منصوبوں میں ساؤتھ وزیرستان لدھا سے گھواک (5 کلومیٹر) تک بلیک ٹاپ روڈ اور سام سے کریب کورونہ لوئر کانیگرام تک روڈ کی چوڑائی اور بلیک ٹاپ، ضم شدہ علاقوں میں موجودہ سڑکوں اور پل کی بہتری، کشادگی اور بحالی، پیر بالا چوک سے شاہ گئی تھانہ چوک پشاور سڑک کی تعمیر نو، بہتری، کشادگی اور بحالی اور مختلف یو سیز میں سڑکوں کی تعمیر کا کام، خیبر پختونخوا دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کہ منصوبہ کے تحت ضلع خیبر میں موجودہ غیرفعال ڈی ڈبلیو ایس ایس کے سولیریزیشن اور بحالی اور ڈرینیج، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، خیبر پختونخوا میں کیمپنگ پوڈز سائٹس اور ریسٹ ہاؤسز کی ڈویلپمنٹ، زیارا سے ڈبوری اورکزئی تک سڑک کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں فوڈ گرین گوداموں کی سٹینڈرڈآئیزشن اور مرمت و بحالی، خوراک کے شعبے میں انوویٹو انٹرونشنز، ضم شدہ علاقوں میں اسکولوں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنا، پشاور ڈویژن میں تکنیکی اور اقتصادی طور پر فیزیبل 198 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر،ضلع پشاور کے تحصیل بڈبیر اور حسن خیل میں چھوٹے ڈیموں کی فزیبلٹی سٹڈیز اور تفصیلی ڈیزائن شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button