حکومت پنجاب کے ترجیحی اقدامات ،نکاسی آب کے منصوبوں کی بروقت تکمیل۔۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان بارے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ 16 اضلاع کے ایم ڈیز نے پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار بارے آگاہ کیا.صوبائی وزیر نے پی ڈی پی کے تحت واسا ورکنگ پلان کو مقررہ ڈیڈ لائنز تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ 24 گھنٹے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ مقررہ اہداف حاصل نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے واسا کریٹیکل کمپوننٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ سائیڈ ڈرینج،نئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر، موجودہ انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت سے نکاسی آب کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ ڈسپوزل اسٹیشنز مشینری سمیت تمام اضلاع کے ملازمین کے استعداد کار میں اضافہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے تمام ایم ڈیز سے 7 اپریل تک مقررہ اہداف کی تکمیل بارے مفصل رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سیالکوٹ ،گوجرانوالہ، سرگودھا ،حافظ آباد، جہلم، شیخوپورہ، ڈی جی خان کے ایم ڈیز نے کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ جھنگ، فیصل آباد ، گجرات ، اوکاڑہ، راولپنڈی ، ساہیوال کے ایم ڈیز بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا تاجپورہ کا دورہ، جاری نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*
1 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور میں 123 ملی میٹر بارش کے باوجود واسا کے 18 زیرِ زمین واٹر ٹینکس مؤثر ثابت۔
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
Related Articles
*ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر نہ آنیوالی سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،لکشمی چوک پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ*
2 دن ago




