کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب ریلیف، آٹا دستیابی اور انسداد ڈینگی سرگرمیاں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی ز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا سٹاک دستیابی و فراہمی کے لیے ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کیلیے ٹیمیں سخت منیٹرنگ کررہی ہیں، لاہور میں صرف تھیم پارک میں سیلابی پانی موجود ہے اور کافی حدتک وہاں سے بھی اتررہا ہے، شیخوپورہ آبادیوں سے مکمل اتر گیا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی و پرائس کنٹرول کیلئے سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے، بیماریوں سے تحفظ کیلئے مکمل میڈیکل کور کی ایریاز کو مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے، سیلاب متاثرین کیلئے کھانا اور جانوروں کیلئے چارہ فراہمی کو جاری رکھا جائے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور میں 1ہزار11انسداد ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ڈینگی لاروا سرویلنس کیلئےکام کررہی پیں، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد 26ہزار109 جبکہ آوٹ ڈور ٹیموں کی تعداد 522ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 4 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور 548 ڈینگی لاروا ملا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ ڈویژن میں جن جگہوں سے پانی اترا ہے وہاں کا سروے جاری ہے اور ریلیف سرگرمیاں موثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں اب چند ریلیف کیمپس کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کیلئے سرگرمیوں کو راونڈ دی کلاک مانیٹر کررہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیںشنل کمشنر عثمان غنی، سی ای او ہیلتھ لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی سی ننکانہ راو تسلیم کی بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،خلاف ورزی پر مقدمات درج کروائے جائیں،کمشنر ساہیوال
3 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا بابا گرو نانک جنم استھان ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
4 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب یوتھ گیمز میں یو سی سطح تا پنجاب سطح پر کھلاڑی حصہ لیں گے،کمشنر لاہور*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
6 دن ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
6 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
1 ہفتہ ago


