*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وائس پریزیڈنٹ لاہور چیمبر خرم لودھی کی قیادت میں سات رکنی وفد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ملاقات کی۔وفد میں شامل اراکین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو خوبصورت اور بزنس فرینڈلی بنانے کے لیے لاہور چیمبر ایل ڈی اے کے ساتھ ہے۔ گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فیشن ایونیو، سرسید روڈ، حالی اور غالب روڈ پر ترقیاتی کام قابل تعریف ہیں۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ، ٹولنٹن مارکیٹ، جی ون مارکیٹ جیسے مزید پراجیکٹ لاہور میں کرنے چاہیے۔لاہور چیمبر اور حفیظ سنٹر ایسوسی ایشن مل کر حفیظ سنٹر کو خوبصورت بنائیں گے۔حفیظ سنٹر کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، یونیفارم ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو بتایا کہ گلبرگ کے کمرشل کوریڈورز اور مین بلیوارڈ کو ہر لحاظ سے ماڈل بنا رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران نے ایل ڈی اے کے بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button