کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی، رمضان سہولت بازار، رمضان نگہبان کارڈز، رمضان دسترخوان، بیوٹیفکیشنز سکیمز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سہولت بازار ننکانہ کا دورہ کیا اور گوشت، چینی، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں و کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سہولت بازار میں ریٹ لسٹ آویزگی، صفائی، پارکنگ و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے گردوارہ جنم استھان و ریلوے روڈ پر صفائی آپریشنز اور روڈ واشنگ مہم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان دسترخوان ننکانہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے رمضان کے حوالے سے سجائے گئے چوکوں و چوراہوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے احمد شاہ روڈ پر فیملی پارکس و علامہ اقبال پارک میں تزئین و آرائش اور سپورٹس اریناو ترقیاتی سکیمز پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر نگہبان رمضان کارڈ کیمپ آفس کا دورہ کیا اور حقداران کو کارڈز فراہمی پروسیجر کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں 45ہزار حقداران کو راشن کارڈ مل رہے ہیں، 30ہزار سے زائد کو وصول کرادئے گئے ہیں۔بعد ازاں کمشنر لاہورمریم خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور فری ادویات فراہمی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال کی وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو چیک کیا۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔تین روزہ تقریبات انتظامات کا جائزہ لیا*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ.*
4 دن ago
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کریم داد چغتائی کی اپنے دفتر میں عوامی شکایات کی سماعت
4 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت پراپرٹی ٹربیونل اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس*
4 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا میو ہسپتال کا دورہ، آگ بجھانے والے آلات اور فائر ہائیڈرینٹس کی فعالیت کا جائزہ
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف وڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا میو ہسپتال و چلڈرن ہسپتال کا دورہ*
5 دن ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
6 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی،جوس اور مٹھائی تقسیم کی
6 دن ago



