پنجاب میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی میاں چنوں دورہ کے موقع پر گفتگو

خانیوال(بلدیات ٹائمز)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا میاں چنوں کا دورہ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی سکیموں کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میاں چنوں میں 06 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے-صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا اور

پی ڈی پی حکام کو منصوبہ پر کام تیز کرکے ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی-صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف، ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید،ایم پی اے رانا بابر حسین کا نمائندہ ہمراہ تھے-صوبائی وزیر زیشان رفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میاں چنوں میں نکاسی آب، سیوریج نظام، ٹف ٹائلز، سٹریٹ لائٹس کے منصوبے مکمل کئے جائینگے-ریلوے انڈرپاس کو نئے سرے سے تعمیر کرکے شہریوں کی مشکلات ختم کی جائیں گیا-انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں- منصوبہ جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں-میاں چنوں، خانیوال، کبیروالا، عبدالحکیم میں 32 ارب کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے- اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، چیف آفیسر ضلع کونسل ملک زاہد خلیل و دیگر افسران بھی موجود تھے –

جواب دیں

Back to top button