وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنی ٹیم کے ہمراہ پسرور روڈ ڈسکہ کا تفصیلی دورہ

وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پسرور روڈ ڈسکہ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

سب انجینئر کبیر نے موقع پر وزیرِ بلدیات کو منصوبے کی پیش رفت، جاری تعمیراتی مراحل اور کام کے معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ بلدیات نے کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کو بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے حل اور شہری علاقوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنیں گے۔ وزیرِ بلدیات نے متعلقہ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کام میں شفافیت اور رفتار کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔وزیر بلدیات پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ کا کل بروز سوموار سے کام شروع ہو جائے گا، جبکہ گاگا میں 10,000 فٹ سیوریج کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی ماندہ کام زور و شور سے جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button