کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت ضلعی کارکردگی اہداف جائزہ کے لئے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں شہری خدمات اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو امور، مثالی گاوں، ضلعی کارکردگی انڈیکیٹرز اور شہری خدمات فراہمی عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے اپنا کھیت اپنا روزگار کے تحت زمینوں کی سپردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام اضلاع زیر التواء ریونیو کیسز کو جلد از جلد مکمل کریں، ریونیو اصلاحات کی کامیابی کیلئے ریونیو افسران کیسز پر دن رات کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ترجیحات میں شامل ہیں، رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے، ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں، چیکنگ ٹیمز فیلڈ میں رہیں اور اشیائے خورونوش قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو اور میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، اے سی جی وجہیہ ثمرین، اے ڈی سی آرز سمیت دیگر افسران شرکت کی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
2 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
5 دن ago






