ضلع جہلم میں زیرو ویسٹ پروگرام 15 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈی سی آفس جہلم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔زیرو ویسٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم کی تین تحصیلوں میں صفائی کا کام 15 جنوری سے شروع ہوگا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے بتایا کہ ضلع بھر کی 44 یونین کونسلز اور کمیٹی ایریاز کی صفائی کے لیے مشینری اور عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے الطاف پارک، میونسپل سٹیڈیم اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ الطاف پارک کی بحالی کے لیے 9 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری نے عوامی فلاح کے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت 614 دیہات میں صفائی جاری ہے جبکہ 13 دیہات کو ماڈل ویلج قرار دیا گیا ہے۔ضلع جہلم میں زیرو ویسٹ پروگرام کے آغاز کے لیے انتظامیہ تمام اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔





