حکومت پنجاب کے ای گورننس وژن کے تحت محکمہ بلدیات نے صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کی شفاف اور جدید طرز پر نیلامی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی بیسڈ سسٹم کے تحت ای آکشن متعارف کروایا ہے۔ اس نظام کے تحت لاہور اور ملتان ڈویژن کی مویشی منڈیوں کی ای نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر اربوں روپے کی آن لائن بولیاں موصول ہوئیں۔پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والی اس نیلامی میں شاہ پور کانجراں منڈی کی سب سے بڑی بولی طیب منظور کی جانب سے 1 ارب 50 کروڑ روپےرہی، جبکہ قریشی گروپ نے ماڈل مویشی منڈی شیخوپورہ کے لیے 48 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 982 روپےاور جسونت گڑھ منڈی کے لیے 1 ارب 57 کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار 600 روپے کی بولیاں دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح پتوکی، صفدرآباد، ننکانہ، لڈن، ماچھی وال، جملیرا، خانیوال، دنیاپور، جلالپور، گگھو، وہاڑی سٹیڈیم اور ٹبہ سلطان کی منڈیوں کے لیے بھی کامیاب آن لائن بولیاں موصول ہوئیں۔ ملتان ڈویژن کی 10 منڈیوں کے لیے 1 ارب 17 کروڑ 66 لاکھ 77 ہزار روپےکی ریزرو پرائس مقرر کی گئی تھی، جب کہ ان پر 2 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 11 ہزار 600 روپےکی کامیاب بولیاں لگائی گئیں۔محکمہ بلدیات کے مطابق،لاہور اور ملتان ڈویژن میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل نیلامی کے ذریعے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ اس سے حکومتی ریونیو میں نمایاں اضافہ اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ای آکشن کے اگلے مرحلے میں 22 مئی کو سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپورڈویژن جبکہ 23 مئی کو ساہیوال، راولپنڈی اور ڈی جی خان ڈویژن کی مویشی منڈیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 9 ڈویژنز کی 112 مویشی منڈیوں کی ای نیلامی کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ لاہور اور ملتان ڈویژن میں ای آکشن کے کامیاب نتائج اس نظام کی شفافیت، میرٹ اور جدیدیت کی واضح مثال ہیں۔ یہ ماڈل مویشی منڈیوں کے نظام کو کرپشن سے پاک، منظم اور قابل نگرانی بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جسے دیگر شعبوں میں بھی وسعت دی جائے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
آئندہ مالی سال اس انقلابی منصوبے کے لئے مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی پی کا جائزہ اجلاس
1 دن ago
مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں کو مثالی بنایا جا رہا ہے،ذیشان رفیق
2 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس*
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا اپنے حلقہ انتخاب ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
4 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے نکالا گیا جونیئر آفیسر محمد احمد لوکل گورنمنٹ بورڈ میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر ریگولیشنز تعینات
Related Articles
*محکمہ بلدیات پنجاب نے عید الاضحٰی 2026 کے پیش نظر سیل پوائنٹس اور مؤثر انتظامات کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں*
5 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب، سیدہ شبنم نجف ایم او پلاننگ بلدیہ عظمٰی لاہور تقرری کے احکامات منسوخ، ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی باقاعدہ تعیناتی،نوٹیفکیشن
5 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کا پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ “مثالی گاؤں پروگرام” کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago


