کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے علی الصبح سے جاری بارش کے حوالے نکاسی آب آپریشن جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مزنگ، قرطبہ، گنگارام ہسپتال روڈ، فیصل چوک اور جی پی او چوک کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے واسا کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ صبح ساڑھے چار بجے سے شہر میں ہلکی بارش جاری ہے، بارش کے دوران متواتر نکاسی عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران متواتر آپریشن جاری رہنے سے شہر پانڈنگ سے کلیر ہے، ہر پوائنٹ پر ایمرجنسی ٹیمیں موجود ہے پانڈنگ نہیں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وہ انتظامیہ فیلڈ میں ہے نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی کیا جائے گا، واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔
Read Next
2 دن ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
3 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
4 دن ago






