سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل کی زیر صدارت اجلاس، برتھ رجسٹریشن میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے

چیف سیکرٹری پنجاب کے قائم کردہ ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس

سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نادرا، ہیلتھ ،سکول ایجوکیشن، پی آئی ٹی بی ، نیشنل کمیشن آن چلڈرن رائٹس اور یونیسیف کے نمائندگان نےشرکت کی۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے پنجاب میں چائلڈ رجسٹریشن کے ڈیٹا بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق برتھ رجسٹریشن میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات کا جائزہ لیا ۔

ڈی جی خان اور راجن پور کی منتخب یو سیز میں برتھ سرٹیفکیٹس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل نے کہا کہ ہیلتھ فیسیلیٹی میں پیدائش کا ریکارڈ متعلقہ یوسی کو شیئر کیا جائے گا۔

سال 2024-25 کو رجسٹریشن ایئر ڈکلیئر کرنے کے لیے حتمی ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔صوبہ بھر میں پیدائش کے اندراج کے لیے بڑے پیمانے پر آگہی مہم چلائی جائے۔

برتھ رجسٹریشن کی شرح کے مطابق یونین کونسل کو ماڈل یوسی ڈکلیئر کیا جائے گا۔ لیٹ اندراج کو کم کرنے کے لیےمناسب حکمت عملی تیار کی جائے۔کم شرح والے اضلاع میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے پر خصوصی فوکس ہوگا۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل نے مزید کہا کہ یونین کونسلز کا ڈیٹا ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم پر منتقل کیا جائے گا یونین کونسلز کی عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ورکنگ گروپ 10روز اپنی سفارشات تیار کرکے چیف سیکرٹری کو پیش کرے گا ۔تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کیے گئے اہداف حاصل کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button