کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بی بی پاک دامن دربار کا دورہ کیا۔ انہوں نے بی بی پاک دامن دربار پر 7,8,9 ذوالحج کو منعقد ہونے بڑی مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور توقیر احمد، سی او ایم سی ایل اور ایس پی سول لائنز بھی ہمراہ موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے سکیورٹی اور میونسپل انتظامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ ریسکیو، میڈیکل کور، سکیورٹی،مانیٹرنگ، لائٹنگ اور نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر لاہور نے بی بی پاک دامن دربار داخلی راستوں اور بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی، لیسکو اور واسا عملے کو شاباش دی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ بی بی پاک دامن دربار منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بی بی پاکدامن ذوالحج مجالس انتظامات کا جائزہ لیا گیا، انتظامات کو ہر پہلو سے یقینی بنانے کی ہدایات کے مطابق اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں زائرین و شرکاء کی آمد اورمجالس اوقات کو مدنظر رکھ کر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، انتظامیہ کا منتظمین سے رابطہ ہے، مجالس اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس/سیلاب و مون سون انتظامات جائزہ/تمام محکموں کی بریفنگ*
9 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مون سون انتظامات جائزہ کے لئے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت تاریخی و ثقافتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ اجلاس،نجم ثاقب کی بریفنگ
3 دن ago
*تمام اے سی ز اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کے شہر میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کے دورے۔*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا واسا ہیڈ آفس کا دورہ. اجلاس کی صدارت,*
5 دن ago




