تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

بلدیہ عظمٰی لاہور کے میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

افسران اور عملے کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔جن علاقوں کا دورہ کیا گیا ان میں کینال روڈ،علامہ اقبال روڈ، میو ہسپتال اطراف،لنڈا مارکیٹ، کھاڑک، حاجی کیمپ،چوبرجی اور گلشن راوی شامل ہیں۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن اتوار کے روز بھی جاری رکھا۔تمام تحصیلوں میں خصوصی ٹیموں نے گشت کیا اور تجاوز کنندگان کا بڑی تعداد میں سامان قبضہ میں لے لیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف تسلسل سے کارروائیوں سے صورتحال میں بہتری آئی ہے فالو اپ آپریشن جاری رہیں گے۔مختلف مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر تجاوزات کا چھوٹی بڑی مارکیٹوں سے مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔دوبارہ تجاوزات کی صورت میں بھاری جرمانوں کے ساتھ سزائیں بھی ہو نگی۔

جواب دیں

Back to top button