چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی فریال تالپور سے ملاقات،جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ ٔ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کونسل سکھر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سید ظہیر علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران سکھر میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں اور جلد شروع ہونے والی جمالو ٹرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button