منصوبہ حیات آباد فیز فائیو میں چھ کنال رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تخمینہ لاگت 2.9 ارب روپے ہے۔یہ کمپلیکس سات منزلوں اور دو بیسمنٹس پر مشتمل ہوگا، جسے ادارہ جاتی استحکام اور طویل مدتی مالی خود پائیداری کے اصولوں کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبہ بیرونی فنڈنگ پر انحصار کے بغیر پائیدار آمدن کا ذریعہ بنے گا اور تعلیمی سرگرمیوں کی معاونت کرے گا۔

کمپلیکس میں ایڈمنسٹریشن بلاک، ڈین آفس، شعبہ جات کے سربراہان کے دفاتر، ہیومن ریسورس، فنانس، تعلیمی امور اور دیگر انتظامی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔صحت کے اداروں، تشخیصی لیبارٹریز، این جی اوز، بینکس، طبی سپلائرز اور تربیتی اداروں کے لیے چھ رینٹل فلورز تعمیر کیے جائیں گے، جو ادارے کے لیے مستقل آمدن کا ذریعہ ہوں گے۔کمپلیکس میں جدید آڈیو ویژول سہولیات سے آراستہ سیمینار ہال تعلیمی کانفرنسوں، طبی ورکشاپس اور پیشہ ورانہ تقریبات کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لفٹس، وسیع پارکنگ، کیفے ٹیریا، بجلی کا بیک اپ، محفوظ رسائی کا نظام اور دیگر جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی






