مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کو ختمی شکل دینے کے لئے ممبران کا اہم اجلاس

یکم اگست سے لے کر 14 اگست تک سکھر شہر میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا شاندار سلسلہ جاری رہے گا۔ ان تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی.

جس کی صدارت مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کی۔جس میں ٹاؤن مکی شاھ سکھر کے چیئرمین محمد دین راجپوت اور دیگر منتخب نمائندگان، علما، سماجی رہنما، این جی اوز، اور پروونشل و فیڈرل ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور معززان شہریوں نے شرکت کی۔ تمام تیاریاں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ 10 اگست کو جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں ہونے والے عظیم الشان عوامی پروگرام کو تاریخی اور یادگار بنایا جا سکے جس میں پاکستان کے نامور گلوکار اور آرٹسٹ بھی اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائیں گے۔ سکھر کے شہریوں سے گزارش ہے کہ ان تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے اپنے قومی جذبے کا اظہار کریں آئیں، مل کر پاکستان کی سربلندی کا پیغام دیں، اور شریک ہو کر اپنی قومی فتح، ’معرکۂ حق‘ کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میئر ہاؤس سکھر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی۔ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر متعلقہ افسران و انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ لی گئی، اور ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button