کمشنر لاہور زید بن مقصود نے والٹن روڈ تعمیری پیشرفت و ٹائم لائنز جائزہ کے حوالے سے والٹن روڈ پر سائٹ آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی عمران امین، ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، سی او والٹن، اے سی ماڈل ٹاون و کینٹ، پی ایچ اے، لیسکو، واسا اور ٹریفک پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔سی بی ڈی و نیسپاک افسران نے زیر تعمیر والٹن روڈ ٹائم لائنز پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ والٹن روڈ کی اسفالٹ روزانہ کی بنیاد پر 11سوٹن کے حساب سے کی جائیگی، سٹریٹ لائٹ بجلی کھمبے تیزی سے لگ رہےہیں، 15سو میٹر روزانہ کیبل نصب ہوگی، والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبہ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، مین روڈ مکمل تیار ہے، گرین بیلٹس پر کام شروع ہے، والٹن روڈ پر 4.2 کلومیٹر کا ٹرنک سیوریج لائن مکمل، اولڈ نالہ کو نئے نالے میں منتقل کر دیا گیا ہے، والٹن روڈ پر میجر اسحاق شہید فلائی اوور ٹریفک کے لئے فعال ہے، فلائی اوور 510 میٹر طویل دو لائینز پر مشتمل ہے۔ کمشنر لاہور نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لین مارکنگ اور سائنیج کیلئے ٹیپا سی بی ڈی ٹیم کے ہمراہ ورکنگ تیار کرکے مکمل کرے، یوٹرنز کیلئے نیسپاک، ٹریفک پولیس اور ٹیپا جوائنٹ وزٹ کرکے سموتھ ٹریفک فلو کے مطابق ریڈیزائن کرے، والٹن روڈ میڈین میں ہارٹیکلچر ورک کیلئے پی ایچ اے افرادی وسائل میں اضافہ کرے، کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ والٹن روڈ فیروزپور روڈ تا ڈیفنس آمدورفت کیلئے اہم مین آرٹری ہے، والٹن روڈ کی تعمیر سے شہریوں کو آمدورفت میں بہترین سہولت میسر ہو گی، ہدایات کیمطابق والٹن روڈ پر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔
Read Next
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا آپریشن،جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا صفایا
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
4 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
5 دن ago


