گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے اسلام آباد میں آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اختر اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، سماجی و معاشی منصوبوں اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حالیہ دنوں میں سکردو میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے دفتر کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے نہ صرف بلتستان بلکہ پورے گلگت بلتستان میں ترقی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور حکومت کے ساتھ مل کر خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے پُرامن ماحول اور ترقیاتی عمل کے لیے نقصان دہ ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ تمام طبقات مل کر امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام آئندہ بھی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
Read Next
2 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
2 ہفتے ago
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
2 ہفتے ago
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
3 ہفتے ago
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
4 ہفتے ago
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
Related Articles
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اپریل 28, 2026
نگران وزیراعلیٰ کا چھموگڑھ، جلال آباد امن معاہدے کا خیرمقدم، 8 محرم واقعے کے بعد تنازع جرگہ کے ذریعے حل
اپریل 25, 2026




