*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ -*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری کاموں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے فیز میں جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ کے آدھے حصے پر سیوریج ڈال دی گئی ہے۔

جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ پر کام جاری ہے۔ سروسز کی شفٹنگ اور پہلے پورشن پر ٹف ٹائلز کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام دکانوں کے لیے یونیفارم بورڈز لگانے اور ایس او پیز اپنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن،پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور متعلقہ سٹاف موجود تھا۔

جواب دیں

Back to top button