میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پی پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تحت ہونی والی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97
ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
پی پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، سینیئر نائب صدر وسیم قریشی، جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، انفارمیشن سیکرٹری اسد حنیف، سندھ کونسل کے ممبران، تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران، تمام ذیلی تنظیموں بشمول لیڈیز ونگ، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور بڑی تعداد میں جیالوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا، آتش بازی کی گئ، اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ضلعی عہدیداران کے ہمراہ یوسی 13 کے آفس کا افتتاح بھی کیا۔






