*حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع لاہور کے ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے*جس میں ضلع لاہور کے 9 ٹاؤنز کارپوریشنز شامل ہیں*

محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن 77 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شالیمار 72،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لاہور سٹی 69،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی 52،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر 40،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن علامہ اقبال 37،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن رائے ونڈ 32،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر29 اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن واہگہ 25 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر نئے بلدیاتی اداروں کے بھی الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔





