کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی ہدایات کے مطابق ماحولیاتی تحفظ سنگل یوز پلاسٹک رولز 2023 کے تحت کاروائیاں/ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کی چار تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس کی مشترکہ ٹیموں نے کریک ڈاون کیا۔ ٹیموں نے 55مقامات و مارکیٹس میں انسپیکشنز کیں اور خلاف قانون 751کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ ٹیموں نے خلاف قانون پلاسٹک بیگز فروخت کنندگان کو 25ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کا کہنا ہے کہ 75مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہیگا، لاہور کی چار تحصیلوں میں کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے ضبطی و جرمانوں کے علاوہ سربمہری بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف قانون پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل کا سبب ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ کو واضح ہدایات ہیں، کریک ڈاون کو اے سیز لیڈ کررہے ہیں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس پر مشتمل ٹیمیں کاروائیاں جاری رکھیں، کریک ڈاون کو روزانہ کی بنیاد پر سخت اور مانیٹر کیا جائیگا۔
Read Next
3 دن ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
3 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
3 دن ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
4 دن ago






