عید الاضحٰی صفائی آپریشن، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

مشیر وزیراعلی ذیشان ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں بھی ہمراہ تھے۔کمشنر لاہور مریم خان، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز بھی موجود رہے۔ ڈی جی سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین اور فوکل پرسن سُتھرا پنجاب عاصم محمود دورے میں شامل تھے۔وزیر بلدیات اور اے سی ایس نے مغلپورہ، جی ٹی روڈ، اندرون لاہور میں صفائی کا معائنہ کیا۔شیرانوالہ گیٹ، مال روڈ، نشتر ٹائون اور آشیانہ سکیم کا بھی دورہ، کولیکشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر اور مشیر نے فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی، عیدی اور گفٹس تقسیم کئے۔صوبائی وزیر نے اندرون شہر کے مکینوں اور دکانداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

شہریوں کا صفائی کے انتظامات پر اظہار مسرت، مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور ذبح کرتے ہی سُتھرا پنجاب والے الائشیں اٹھانے آجاتے ہیں۔صوبائی وزیر اور انتظامی افسران نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر بلدیات کی لبرٹی چوک پر ستھرا پنجاب آگاہی کیمپ کا دورہ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں عید آپریشن نان سٹاف سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب کے ہیروز چلچلاتی دھوپ میں بھی خندہ پیشانی سے کام کر رہے ہیں۔ایک لاکھ 85 ہزار ورکرز اور 60 ہزار گاڑیاں الائشیں اٹھانے میں مصروف ہیں۔نماز عید سے پہلے پنجاب کی 65 ہزار مساجد اور عیدگاہوں کی صفائی کی گئی۔اس بار قبرستانوں کو خصوصی طور پر صاف کیا گیا۔پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔عیدالاضحیٰ کے لئے ہر یونین کونسل کی سطح پر صفائی پلان بنایا گیا۔عیدالاضحیٰ پر سیف سٹیز کے کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔چونے فینائل اور عرق گلاب کے استعمال سے تعفن پیدا نہیں ہوگا۔عید آپریشنز مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہری اپنی شکایت ہیلپ لائن 1139 پر کریں، منٹوں میں ایکشن ہوگا۔وزیراعلٰی مریم نواز خود لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ حاصل کر رہی ہیں، مشیر ذیشان ملک نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ہر جگہ ٹیم ورک نظر آیا، اے سی ایس احمد رضا سرور نے سُتھرا پنجاب کو شاباش دی۔لاہور ڈویژن میں عیدالاضحٰی کا پلان مکمل طور پر نافذ العمل ہے، کمشنر مریم خان نے کہا کہ تمام انتظامی افسران صفائی آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ہاٹ سپاٹس پر زیادہ فوکس ہے، سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز نے کہا کہ لاہور میں اس بار صفائی کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہیں۔ڈی جی بابر صاحب دین نے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے ڈیش بورڈ پر ہر سرگرمی اپ لوڈ ہو رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button