سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی منظوری کے بعد پروموشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فاروقہ نے ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (DPC) کی سفارشات پر 13 ملازمین کو ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ بورڈ عبدالغفار وینس کی سربراہی میں DPC نے ترقیوں کی سفارشات مرتب کیں
۔ریاض احمد، محمد رضوان، محمد جہانگیر علی، رضوان شاہد، محمد وارث، شہزادی ارم لطیف اور محمد سجاد حسین سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔اور گریڈ16 سے 17 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ندیم اسلم، برہان شوکت، محمد عثمان جہانگیر، فیاض احمد، محمد شاہد خان اور زین العابدین سینئر کلرک کے عہدے پر گریڈ11 سے 14 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے





