"مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 103 شہروں میں سے 52 میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس بن گئے,باقی کے لئے30 جون کی ڈیڈ لائن

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت گارڈن ٹائون میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے آفس میں اجلاس کے دوران اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شاہد زمان لک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 103 شہروں میں سے 52 میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس بن گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ باقیماندہ واٹر ٹینکس پر 30 جون تک کام مکمل ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی پانی کے نکاس کیلئے روڈ سائیڈ واٹر ٹینکس اور 83 ڈرینز پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیشرفت کیلئے 31 شہروں میں ڈبل شفٹ لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے مون سون کی آمد کے تناظر میں 24 گھنٹے کام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ 52 شہروں میں 50 سال کی ماسٹر پلاننگ کے ساتھ سکیمیں جاری ہیں۔ اربن فلڈنگ کے خطرات کم کرنے کیلئے بھاری مشینری کی ڈیلیوری شروع ہوچکی ہے۔ جن شہروں میں سرے سے کوئی مشینری نہیں وہاں 30 جیٹنگ مشینیں فراہم کر دی گئیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کل 6 جون کو 8 اور 15 جون کو مزید 8 جیٹنگ مشینیں مل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی 20 جون تک 45 جیٹنگ مشینوں کی آخری ڈیلیوری مکمل کرلے گی۔ اسی طرح کُل 77 ڈی سلٹنگ میں سے 46 کی سپلائی ہوگئی ہے جبکہ 15 جون کو باقیماندہ 31 ڈی سلٹنگ مشینیں مل جائیں گی۔ 100 ڈی واٹرنگ سیٹ 30 جون تک پی ایم یو کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے شہروں کی بیوٹی فیکیشن کا کام بھی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” 305 ارب روپے کا میگا پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلیٰ نے اُن شہروں میں سیوریج سسٹم کی منظوری دی جہاں آج تک یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ اجلاس کے دوران وزیر بلدیات نے پروگرام مینجمنٹ یونٹ اور فیلڈ سٹاف کو اچھے کام پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معیار اور رفتار کا ہر سکیم میں خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

Back to top button