ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ون میں تین دنوں میں ایک ہی ایریا کےتین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کر دیئے گئے۔ایک ایک روز کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور تبادلوں کے پیچھے ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور مضبوط لینڈ مافیا بتایا جاتا ہے
۔3 جون کو رانا محمد شعیب کو تبدیل کر کے محمد ندیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔4 جون کو محمد ندیم کو بھی تبدیل کر کے ذیشان امیر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ ٹاؤن پلاننگ ون میں ان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے پاس گلشن راوی،سمن آباد،شادمان وغیرہ کا ایریا شامل تھا۔






