ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک ہے اورغیرقانونی کمرشل عمارتوں و کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ پرکارروائی کرکے110 غیر قانونی کمرشل دکانیں اورکمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پرعلامہ اقبال ٹاون اورسبزہ زارمیں 45 املاک سربمہرکردیں

۔آپریشن ٹیموں نےغیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف کارروائی کے دوران جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں53 املاک سربمہرکیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، کلینک،گراسری سٹورز،بیکری، فارمیسی، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان اورچیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button