ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت نجی ہاؤسنگ سکیموں کے نمائندگان سے پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء بارے اجلاس منعقدہوا۔ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق نے بتایاکہ یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمیں 30 جون تک اپنا ریکارڈ پیلرا کے سافٹ وئیر ہاؤسنگ سوسائیٹیز مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کرنے کی پابند ہیں۔انہوں نے کہاکہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کے ریکارڈ کو پیلرا کے سافٹ وئیر ایچ ایس ایم ایس سے منسلک کرنا لازم ہے۔یکم جولائی سے نجی و سرکاری سکیمیں فائلوں کی خرید و فروخت نہیں کر سکیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ پلاٹوں کی خرید وفروخت صرف اور صرف پیلرا کے پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر کی جائے گی۔شہری یکم جولائی سے صرف اور صرف پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر پلاٹوں کی خرید وفروخت کرسکیں گے۔شہریوں کی آگاہی کے لیے آگہی مہم چلائی جائے گی۔ایسی سکیمیں جو پیلرا کے سافٹ وئیر پر منتقل ہوں گی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ایل ڈی اے کی حدود میں پیلرا کے سافٹ وئیر پر منتقل نہ ہونے والی سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔نجی سکیموں کو یونیفارم سافٹ وئیر کے تحت سب رجسٹرار کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔ایل ڈی اے اور پیلرا مل کر نجی سیکٹر کوسافٹ وئیر پر ٹریننگ فراہم کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ نجی سکیمیں ڈیجیٹل پورٹل سے گرین سرٹیفکیٹ اور رجسٹری خود جاری کر سکیں گے۔پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اوپر کیو آر کوڈ آویزاں ہو گا۔کیو آر کوڈ سے پراپرٹی سے متعلقہ تمام انفارمیشن ایک کلک پر موجود ہوں گی۔اجلاس میں نجی سکیموں کے ممبران نے ڈیجیٹل ریفارمز کو سراہا اورکہاکہ ان ریفارمز کی بدولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھے گا۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور ڈائریکٹرز میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیئرمین آباد اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان ونمائندگان،پیلرا، ایل ڈی اے اور ایس ایم بی آر کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا رات گئے حضرت علی ہجویری انڈرپاس اور داتا دربار کا دورہ
20 گھنٹے ago
ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،عمر فاروق کی تعیناتی
22 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں انفورسمنٹ انسپکشن رجیم کے لئے نئے ایس اوپیز نافذالعمل کر دیئے گئے*
2 دن ago
ایل ڈی اے،عاطف امتیاز،انوار الحق اور وقار احمد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ زون ون تعینات
4 دن ago
ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
*ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ڈی جی طاہر فاروق*
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*
5 دن ago




