بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،7 سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور 7 کو سربمہر کر دیا

۔ایم سی ایل اور شالیمار زون شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے حماد کالونی، چاہ میراں،گلستان کالونی،گلبہار کالونی، جہانگیر پارک،مکھن پورہ،ندیم چوک،نیوشاد باغ چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔

جواب دیں

Back to top button