چالیسویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کی کمشنر لاہور آفس آمد۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ایس ایم سی افسران کو خوش آمدید کہا. کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ایس ایم سی افسران کیلئے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ انفراسڑکچر، ایکشن پلان/مون سون، سٹریٹیجی، رابطہ کار، میکانزم و ورکنگ بارے اظہار خیال کیا۔ کمشنر لاہور نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی، سہولیات کے نئے پروگرامز پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنرز نے مون سون انتظامات، نکاسئ آب اقدامات اور سیلابی صورتحال میں انخلاء پلان حوالے سے بریفنگ دی۔ سینیر مینیجمینٹ کورس افسران کو کلائمیٹ چینج اقدامات، کارکردگی و چیلنجز پر تفصیلا بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں، وزیر اعلی پنجاب بارشوں اور ایریاز کے زیر آب آنے کے حوالے سے اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ و فلڈنگ رسپانس پیشگی تیاری، رپورٹنگ اور بلاتاخیر آپریشنز سے ترتیب دیتے ہیں، حکومت کے لیے گئے عملی اقدامات سے کم سے کم وقت میں نکاسی آب ممکن ہوئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ میٹ آفس، پی ڈی ایم اے، واسا، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122کے درمیان بہترین رابطہ کار ناگزیر ہے۔کمشنر لاہورنعمان یوسف نے ایس ایم سی مینیجمنٹ کے سینیر افسران کو شیلڈز بھی دیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز،۔ڈی سی ننکانہ رعنا لیاقت، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی شیخوپورہ عدیل تصور، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسسٹینٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
4 دن ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
5 دن ago






