وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پرواہگہ ٹاؤن میں321 آپریشنل گاڑیوں اور 1464 سے زائد صفائی عملہ کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔موثر صفائی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب کے 100 سے زائد لوڈر رکشے واہگہ ٹاؤن کی دیہی یونین کونسلز میں صفائی اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں نے شادی پورہ، مومن پورہ، گل بہار ٹاؤن، ڈیرہ گجراں اور ہندو گجراں سمیت 22 ہاٹ اسپاٹس ایریاز اور خالی پلاٹس کی کلیئرنس مکمل کی جبکہ سلطان محمود روڈ، دلشاد اسٹریٹ، کریم بازار، محمود بوٹی، جی ٹی روڈ، بند روڈ اور بسی موڑ میں کنٹینرز کلیئرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل یقینی بنایا گیا۔مناواں،جلو موڑ، فیصل بازار، گھرکی روڈ، خیراں پل، ڈھائیل گاؤں اور واہگہ گاؤں میں ہیوی مشینری کے ذریعے ویسٹ کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔مزید برآں جلو پارک،جلو گاؤں،با ٹاپور اور تیج گڑھ میں ستھرا پنجاب کا عملہ صفائی ستھرائی پر مامور ہے۔ڈی جی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہورکے تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار، تین سربمہر
2 دن ago
یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سےلاہور ٹاؤن ہال میں پروقار اور پرعظمت تقریب کا انعقاد
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
Related Articles
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
6 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
1 ہفتہ ago


