وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا 10واں اجلاس منعقد ہوا۔پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی۔منصوبہ درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرنے، زرمبادلہ بچانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔ کاربن کریڈٹ اور صنعتی استعمال کے ذریعے معیشت کو اضافی فائدہ حاصل ہوگا۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کے لیے مفید بلکہ معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پشاور کے کچرے کو مفید ایندھن میں تبدیل کیا جائے گا۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ویسٹ ٹو فیول منصوبہ پشاور میں جدید اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کی بنیاد بنے گا۔ منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کا دباؤ کم اور ماحول بہتر ہوگا۔محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آر ڈی ایف منصوبہ ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔کچرے سے تیار کردہ آر ڈی ایف ایندھن سیمنٹ صنعت میں کوئلے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگا۔منصوبے سے لینڈ فل سائٹ پر کچرے کے ذخیرے میں کمی اور ماحولیاتی بہتری متوقع ہے منصوبہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔شمشتو لینڈ فل سائٹ پر میٹریل ریکوری اور پروسیسنگ فیسلٹیز قائم کی جائیں گی۔نجی کمپنی کی غیر مطلوبہ تجویز شفافیت اور مسابقت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
15 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی اہم ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
Related Articles
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
1 ہفتہ ago




