وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا ماڈل کیٹل مارکیٹ شاہ پور کانجراں کا دورہ کر کے عیدالاضحٰی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ماڈل کیٹل مارکیٹ شاہ پور کانجراں کا دورہ کر کے عیدالاضحٰی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلٰی کے فوکل پرسن برائے ستھرا پنجاب عاصم محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی بھی ساتھ تھے۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او شیخ تاثیر احمد نے صوبائی وزیر کو منڈی میں کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے خریداروں اور بیوپاریوں سے بھی منڈی میں مہیا کی گئی سہولیات پر گفتگو کی۔ ذیشان رفیق نے مجموعی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور کانجراں ایک ماڈل منڈی ہے جہاں پنجاب حکومت ہر قسم کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منڈی میں عوام کا رش دیکھ کر اچھا لگا۔ انشااللہ باقیماندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر کیٹل سیل پوائنٹس پر خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ میں نے سی ای او پی سی ایم ایم ڈی سی کو کہا ہے کہ خود تمام منڈیوں کا خود دورہ کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر قانونی سیل پوائنٹس کسی جگہ نہیں لگنے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button