ستھرا پنجاب اتھارٹی کے نئے ڈی جی تعینات، پی اے ایس گریڈ 19کے آفیسر عمر جاوید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

حکومت پنجاب کی جانب سے پی اے ایس گریڈ 19 کے افسر عمر جاوید کو ستھرا پنجاب اتھارٹی کا نیا ڈی جی تعینات کر دیا گیاہے۔ ترجمان ستھرا پنجاب کے مطابق نئے ڈی جی عمر جاوید نے چارج سنبھالنے کے بعد ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نئے ڈی جی ستھرا پنجاب نے اتھارٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے صفائی آپریشن، انتظامی امور اور جاری منصوبوں پر بریفنگ حاصل کی ۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو عوام کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عمر جاوید اس وقت پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (PICIIP) میں بطور پروگرام ڈائریکٹر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔مزید برآں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) بورڈ پنجاب میں بھی بطور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button